15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:14
تحریک انصاف نے سرگودھا جلسے کیلئے اسٹیڈیم کی دیوار توڑ ڈالی
جیو نیوز - سرگودھا........سرگودھا میں تحریک انصاف نے جلسہ کرنے کی خاطر اسٹیڈیم کی دیوار اور ٹکٹ گھر توڑ ڈالا۔ اسپورٹس اسٹیڈیم سرگودھا میں 17اکتوبر کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اسٹیڈیم کے دروازے چھوٹے ہونے کے وجہ سے اسٹیج کیلئے تیار ہونے والا کنٹینر اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہوسکتا تھا جس پر اسٹیڈیم کی دیوار اور ٹکٹ گھر توڑدیا گیا۔ پی ٹی آئی کی کارروائی سے اسٹیڈیم کے 32فٹ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جلسے کے بعد توڑی گئی دیوار نئے سرے سے تعمیر کردی جائے گی ۔