تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:44

کراچی میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق اسد کے دو بچے بے آسرا

جیو نیوز - کراچی..........جانے والے چلے جاتے ہیں لیکن اپنے پیچھے یادیں چھوڑ جاتے ہیں ۔دو روز قبل پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو بچوں کے والد محمد اسد خان تو اس فانی دنیا سے منہ موڑ گئے پراپنے پیچھے کئی افراد کوروتا چھوڑ گئے۔نیو کراچی کے علاقے ناگن چورنگی ،مسلم ٹاؤن میں واقع جاںبحق ہونے والے اسد خان کے گھر پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، ہر آنکھ اشکبار ہے اور ہر چہرہ سوگوار ہے مگر ان کے دو معصوم بچوں کے چہروں پر پھیلی افسردگی اور آنکھوں کی نمی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ مقتول اسد کے اہل خانہ اور اہل محلہ کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کو انصاف دلوایا جائے اور حکومت کی جانب سے معقول رقم دی جائے اور اسد کی بیوہ کو سرکاری نوکری دی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی کفالت کرسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.