15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:4
سرینگر کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی قافلہ روک لیا گیا
جیو نیوز - مظفر آباد........سرینگر کے سیلاب متاثرین کے لئے مظفر آباد سے روانہ ہونے والے امدادی قافلے کو چکوٹھی میں انتظامیہ نے روک لیا ہے۔ قافلے کے شرکاء روکے جانے پر احتجاجاً دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ دھرنا دینے والوں کا مطالبہ ہے کہ بھارتی حکومت خود بھی مقبوضہ کشمیر کے سیلاب زدگان کی مدد نہیں کر رہی ہے نہ ہی کسی قسم کی غیرملکی امداد دینے کی اجازت دے رہی ہے،اس لیے کنٹرول لائن سے گزر کرانہیں اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے جانے کی اجازت دی جائے۔