15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:14
کراچی :سہراب گوٹھ میں سرچ آپریشن،متعدد افراد زیر حراست
جیو نیوز - کراچی.......کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران پولیس اہل کاروں کی جانب سے خواتین سے مبینہ بد تمیزی بھی کی گئی۔سہراب گوٹھ کی افغان بستی میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں پولیس کمانڈوز سمیت 4سو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ اس دوران افغان بستی کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے۔ پولیس نےمتعددمشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کےلیے حراست میں لیا، تاہم گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے دوران نا صرف خواتین اہل کارموجود نہیں تھیں بلکہ پولیس اہل کاروں نےخواتین سے مبینہ بد تمیزی بھی کی۔ ایک خاتون نےاپنے رشتہ دار کی گرفتاری پر فریاد کی تو پولیس اہل کار نے اسے دھکا دےکر دروازہ باہر سے بند کردیا۔