تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:24

کراچی میں بھتے کی پرچیوں اور موبائل کالوں میں اضافہ

جیو نیوز - کراچی.........کراچی میں ایک بار پھر بھتے کی پرچیوں اور موبائل کالز میں اضافہ ہوگیا ہے، جس سے تاجر اور کاروباری برادری میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بزنس کمیونٹی نے امن اور تحفظ کیلئے کراچی فوج کے حوالے کرنےکا مطالبہ کردیا ہے۔ کراچی میں کاروباری برادری کو چند ماہ کے لیے بھتا، اغوا برائے تاوان اور جان سے مارنے کی دھمکیوں سےچھٹکاراملا تھا لیکن جرائم پیشہ افراد نے دوبارہ منظم ہوکر وارداتیں کرنا شروع کردی ہیں۔ جس سے ایک بار پھر بزنس کمیونٹی پریشان ہے۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے مطابق موبائل فون سے رقم کی منتقلی کی ٹیکنالوجی آنے کے بعد جرائم پیشہ افراد بھی اس سے خوب استفادہ کرنے لگے ہیں۔ بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز اگر صورت حال پر قابو نہیں پا سکتی تو سندھ حکومت آرٹیکل 245 کے تحت امن اور عوام کے تحفظ کے لیے کراچی فوج کے حوالے کردے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.