15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:4
ضابطہ اخلاق میں پمفلٹ کی تقسیم کا کوئی ذکر نہیں، الیکشن کمیشن
جیو نیوز - اسلام آباد.........الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں پمفلٹ کی تقسیم کا کوئی ذکر نہیں، ضابطہ اخلاق میں صرف یہ لکھا ہے کہ الیکشن سے 48گھنٹے قبل جلسے اور کارنر میٹنگ پر پابندی ہو گی۔ اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشن کے 400گز احاطے کے اندر مہم ممنوع ہے۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے اس خبر کا نوٹس لیا تھا کہ ملتان میں جاوید ہاشمی کے لیے جہاز سے پمفلٹ پھینکے گئے ہیں۔