15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:46
زخمی افراد، شہری ہیں حملہ آور نہیں،عینی شاہدین و والدین
جیو نیوز - کراچی........سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے فائرنگ کے پُر اسرار واقعہ کے حوالے سے نئی صورتحال سامنے آئی ہے۔اورعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور دو شہری زخمی ہوئے،زخمی ہونے والے ایک نوجوان کے والدین نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا بیٹا شوبز سے تعلق رکھتا ہے،جسے پولیس نے گولی ماری،انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا بیٹا شوبز سے تعلق رکھتا ہے،جسے پولیس نے گولی ماری،دریں اثنا زخمی ہونے والے ایک شخص نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ حملہ آور نہیں ایونٹ آرگنائزر ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے2افرادکواسپتال سےگرفتارکیا،اورشبہ ہےدونوں افراد فائرنگ میں ملوث تھے۔