تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:56

پشاور میں یکم محرم سے 10 محرم تک دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ

جیو نیوز - پشاور...... پشاور میں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پولیس کو محرم الحرام میں جامع سیکورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیر الاسلام کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ پشاور میں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری ، وال چاکنگ اور گاڑیوں میں سیاہ شیشوں کے استعمال پر پاپندی عائد ہوگی۔ اجلاس میں اہل تشیع اور اہلسنت والجماعت کے قائدین اور پولیس حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پولیس کو محرم الحرام میں جامع سیکورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.