تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:56

بینظیربھٹو شہید منع عوام کی خاطر پاکستان آئیں، وزیراعلیٰ سندھ

جیو نیوز - نوشہروفیروز...... وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیربھٹو شہید کو منع کیا گیا تھا مگر وہ عوام کی خاطر پاکستان آئیں اور جلسے کیے۔ 18 اکتوبر کو کراچی میں ویسا ہی جلسہ ہوگا جیسا محترمہ کیا کرتی تھیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے نوشہروفیروز کے گاؤں دریا خان جلبانی پہنچ کر سابق صوبائی وزیراحمدعلی جلبانی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کہنے اور کرنے میں فرق ہوتا ہے، سندھ کے عوام سندھ کی تقسیم کبھی برداشت نہیں کریں گے، الطاف حسین کو جلد محسوس ہوگا کہ سندھ کے عوام کیا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.