تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 2:36

لاہور میں زیر تربیت سی ایس پی افسر نبیہا چودھری کی پراسرار موت

جیو نیوز - لاہور......لاہور میں زیر تربیت سی ایس پی افسر نبیہا چودھری کی پراسرار موت ۔ پولیس کہتی ہے، خاتون نے خود سوزی کی ۔ اس نے پیٹرول منگوایا تھا ، تحریر بھی ملی ہے ۔ نبیہا کی والدہ اوربہن کہتی ہیں نبیہا کی خود کشی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔اس کے قتل کی ذمے دار سی ایس ایس اکیڈمی ہے ، مقدمہ درج کرائیں گے، اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔لاہور میں زیر تربیت خاتون سی ایس پی آفیسر نے مبینہ طورپر خود سوزی کرلی ، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے کمرے کا درواز ہ اندر سے بند تھا جبکہ کمرے سے تحریر بھی ملی ہے۔باپ ڈاکٹر،ماں پروفیسر،دو بہنیں گریجویٹ اور خود سی ایس پی آفیسر،یہ ہےخودسوزی کرنے والی نبیہہ چوہدری کا مختصرخاندان ۔اگر یہ خودکشی ہے تو ایسے کیا ہوا کہ تعلیم یافتہ نبیہا انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی ۔ لاہور میں گورمانگٹ روڈ پر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ہاسٹل میں مقیم نبیہا کی لاش ہاسٹل کے کمرے سے ملی جو اندر سے بند تھا ،پولیس نےدروازہ توڑا۔کمرے سے کچھ تحریریں اور پیٹرول کی بوتل ملی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ نبیہ چودھری نےموت سےپہلے تمام کلاسزاٹینڈ کیں ،کمرے سے ملنے والی تحریر کے مطابق وہ ایک شخص سے فون پر رابطے کی کوشش کر رہی تھیں،لیکن اٹینڈ نہیں ہو رہا تھا،تحریر سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اسے خودکشی کی دھمکی دیناچاہتی تھیں۔پولیس نے کراچی میں نبیہا کے اہل خانہ کو اطلاع کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی اور مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔لاہورمیں مبینہ طورپر خود سوزی کرنیوالی خاتون سی ایس پی آفیسر نبیہ چودھری کی والدہ اوربہن کا کہنا ہے کہ نبیہ کی خود کشی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، سی ایس ایس اکیڈیمی اس کے قتل کی ذمہ دار ہے ، اسکے خلاف ایف آئی آردرج کرائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب بھی نوٹس لیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.