تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 4:6

عمران خان نا تجربہ کار سیاست دان ہیں، خورشید شاہ

جیو نیوز - سکھر....پیپلزپارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ناتجربہ کار سیاست دان ہیں۔ ان کے ساتھ ناچنے گانے والے لوگ ہیں جو بڑے گھروں میں پیدا ہوئے ہیں ، انہیں غریب عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔یہ بات انہوں نے سکھرایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بول کر لوگوں کو بہلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کے سر پر ہاتھ رکھا۔ بلاول بھٹو زرداری کو خطرات ہیں لیکن اللہ اس کی مدد کرے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف سے مہلت مانگی ہے۔ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن میں جس طرح کی اصلاحات لائی جارہی ہیں اسی طرح چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں بھی اصلاحات لائی جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.