تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 7:37

عمران خان واپڈاکےکوالیفائیڈڈیفالٹراورجھوٹ کے سوداگر ہیں،سعدرفیق

جیو نیوز - اسلام آباد......وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک طرف اسمبلی سے استعفے ، دوسری طرف ملتان کے ضمنی الیکشن میں شرکت ، یہ تحریک انصاف کا دوغلاپن ہے ۔ عمران خان نفرت اور جھوٹ کے سوداگر ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ دوسروں پر بغیر ثبوت ڈیفالٹر کا الزام لگانے والے عمران خود واپڈا کے کوالیفائیڈ ڈیفالٹر ہیں، جھوٹ اور نفرت کی فصل بونے والے عمران خان کو اسے کاٹنا بھی پڑے گا ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ "اسٹیٹس کو" کی علامات خود عمران خان کے گرد جمع ہیں، دھرنا قیادت 2 ماہ سے اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.