تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:7

این اے149ملتان میں ضمنی انتخاب کےلیےپولنگ

جیو نیوز - ملتان...... قومی اسمبلی کی نشست این اے149ملتان میں ضمنی انتخاب کےلیےپولنگ جاری ہے، پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو شام 5بجےتک جاری رہےگی۔این اے149کی سیٹ جاویدہاشمی کےاستعفے کےبعد خالی ہوئی تھی۔ اس نشست پرضمنی انتخاب میں18امیدوارمیدان میں ہیں، جاویدہاشمی،عامرڈوگراورڈاکٹرجاویدصدیقی کےدرمیان کانٹےکامقابلہ متوقع ہے۔حلقےمیں286پولنگ اسٹیشن قائم کیےگئےہیں، جہاں سوا تین لاکھ ووٹر ز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اوررینجرز انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پرتعینات کی گئی ہے۔ضمنی انتخاب کے موقع پر ضلع بھرمیں آج عام تعطیل ہے اور دفعہ144کے تحت ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔سینئر تجزیہ کاروں کے مطابق ملتان کا ضمنی الیکشن اس لہر کا تعین کرے گا جو عمران خان اور طاہر القادری نے شروع کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.