16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:18
سی ایس پی آفیسر کی ہلاکت، نبیہہ کی ڈائری تحقیقاتی اداروں کو مل گئی
جیو نیوز - لاہور .......لاہور میںپُر اسرار طور پر آگ سے جھلس کر ہلاک ہونے والی سی ایس پی آفیسر نبیہہ کی ڈائری تحقیقاتی اداروں کو مل گئی۔ذرائع کے مطابق ڈائری میں نبیہہ کی ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر سے خودکشی ثابت ہوتی ہے۔نبیہہ کی تحر یر میں ہے کہ عمر نامی دوست نے مجھ سے دھوکا کیا ہے۔عمر اب میرا فون بھی نہیں اٹھاتا،میں اب زندگی سے تنگ آ گئی ہوں ۔میں نے پٹرول منگوا لیا ہے،اور زندگی ختم کرنے لگی ہوں۔تحریر کو فرانزک معائنے کیلئے بھجوا دیا گیا۔عمر تک پہنچنے کیلئےنبیہہ کے فون کا ڈیٹاحاصل کر لیا گیا اورنبیہہ کا فون قبضےمیں لےلیا گیا۔