16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:38
ملتان ضمنی انتخاب،مقناطیسی سیاہی استعمال نہیں کی جارہی ،الیکشن کمیشن
جیو نیوز - ملتان...... ملتان کے حلقے این اے 149 کے ضمنی انتخاب میں مقناطیسی سیاہی کے بجائے مخصوص سیاہی کا استعمال کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص سیاہی سے انگوٹھوں کی تصدیق سو فیصد ممکن ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملتان میں قومی اسمبلی کی نشست 149 کے ضمنی انتخاب میں مقناطیسی سیاہی کے بجا ئے مخصوص سیاہی کا استعمال کیا جا رہا ہے جسے پی سی ایس آئی آر نے تیار کیا ہے۔ مخصوص سیاہی سے انگوٹھوں کی تصدیق سوفیصد ہو سکے گی ۔آئندہ مقناطیسی سیاہی کے بجائے مخصوص سیاہی کا استعمال کیا جائے گا۔