16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:48
تربت کےعلاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد
جیو نیوز - تربت......تربت کےعلاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق فقیر محمد نامی نوجوان کی لاش تربت کےعلاقے دشت سے ملی جس کے جسم پر گولیوں کےنشان تھے۔ذرائع کے مطابق دشت کے رہائشی فقیرمحمد کو تین روز قبل اغواء کرلیاگیاتھا ۔