تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:4

این اے 149 پر ضمنی انتخاب ،پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع

جیو نیوز - ملتان...... ملتان میں این اے 149 پر جاری ضمنی انتخاب کا وقت ختم ہوگیا ہے ، جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ملتان کے حلقہ این اے 149 کے ضمنی انتخاب کا پہلا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا۔ پولنگ اسٹیشن 171کے پولنگ بوتھ 2 کا نتیجہ کے مطابق رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 10 ہے جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 9ہے، جاوید ہاشمی نے 7 اور عامر ڈوگر نے 2ووٹ حاصل کئے۔ اصل مقابلہ جاوید ہاشمی،ملک عامر ڈوگر، ڈاکٹرجاوید صدیقی کے درمیان ہے،دیگر 15 امیدواربھی مقابلےمیں شامل ہیں۔ آزادامیدوارجاوید ہاشمی کو"ن" لیگ کی حمایت حاصل ہے جبکہ پی ٹی آئی نے آزاد امیدوارعامر ڈوگر کی حمایت کی،جاوید صدیقی پی پی کے امیدوار ہیں۔ ملتان کے حلقہ 149 پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد3 لاکھ 46 ہزار، 924 ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.