16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:14
ابتدائی نتائج میرے حق میں نہیں، جو جیتا، مبارکباد دونگا، جاوید ہاشمی
جیو نیوز - ملتان...... سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ابتدائی نتائج میرے حق میں نہیں ہیں، جو امیدوار جیتے گا میں اس کو مبارکباد دوں گا۔ ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہمیں نے اپنی طرف سے بھر پور کردار ادا کیا، میں نے (ن )لیگ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، مگر (ن) لیگ کے کارکنوں نے جس طرح میری حمایت کی اور میری الیکشن مہم میں ساتھ دیا، اس کے لئے میں ان کا مشکور ہوں۔