تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:24

وزیرِاعظم کا ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

جیو نیوز - اسلام آباد..... وزیر اعظم شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضربِ عضب کے ذریعہ قانون نافذ کرنے میں پا ک فضائیہ کاکلیدی کردار ہے ۔وزیرِاعظم محمد نواز شریف نے آج ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سےملاقات کی اور ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی حالات پر گفتگو کی۔وزیرِاعظم کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور ضربِ عضب میں پاک فضائیہ کے اہم کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیرِ اعظم نے آپریشن ضربِ عضب کے ذریعے قانون نافذ کرنے میں پاک فضائیہ کے کردار کو کلیدی قرار دیا ۔انہوں نے پاک فضائیہ میں نئےWeapon System کی شمولیت اور اپ گریڈیشن پروگرام کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.