16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:34
عبدالله شاہ غازی کا عرس، گورنر سندھ نے تقریبات کا افتتاح کیا
جیو نیوز - کراچی......حضرت عبدالله شاہ غازی کا تین روزہ 1484 واں عرس آج سے منایا جارہا ہے،عرس کی تقریبات کا افتتاح گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کیا۔حضرت عبدالله شاہ غازی کے 1484 ویں عرس کےآغاز میں مزارکو عرق گلاب سے غسل دیا گیا ۔ عرس کی تین روزہ تقریبات 16 ،17 اور 18 اکتوبرتک جاری رہیں گی ۔ حضرت عبداللہ شاہ غازی نے محبت ،اخوت اور بردباری سے سندھ کے لوگوں کے دلوں میں جذبہ ایمانی کو روشن کیااور سندھ میں 12 سال تبلیغ کے دوران سیکڑوں لوگوں کو مشرف بہ اسلام کیا۔