17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 1:34
جیت عوام کےنام کرتاہوں،عامرڈوگر
جیو نیوز - ملتان......این اے149 ملتان سے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدوار عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ جیت عوام کے نام کرتا ہوں۔ آج حلقہ این اے149کےعوام کی فتح ہوئی ہے،عوام کے لیے گھر کے دروازے پہلے بھی کھلے تھے آج بھی کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری حمایت کرنے پرتحریک انصاف کی قیادت کا شکرگزار ہوں۔ نئے پاکستان کے سفر میں تحریک انصاف کےساتھ ہوں اور یہ جاوید ہاشمی کی نہیں حکمرانوں کی شکست ہے۔ عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ شفاف انتخاب کےانعقادپرالیکشن کمیشن کےکردارکوسراہتاہوں۔