تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 6:54

عامرڈوگرنےجاویدہاشمی کو14ہزارووٹوں سےشکست دیدی

جیو نیوز - ملتان.......ملتان کے ضمنی انتخابات میں باغی کو 14ہزارووٹوں سے ہرادیاگیا ۔کامیاب امیدوار ملک عامر ڈوگر نےاعلان کیا ہے کہ وہ نئےپاکستان کےسفرمیں تحریک انصاف کےساتھ ہیں۔جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہناہےکہ خرگوش شیر کو کھا گیا ہے۔ملتان کےمعرکےمیں کامیاب آزادامیدوارعامر ڈوگر کےحامی رات گئےتک جشن مناتےرہے۔انہوں نے الیکشن کو شفاف قراردیا۔اس موقع پر عامرڈوگر کا کہناتھا کہ یہ جاویدہاشمی نہیں حکمرانوں کی شکست ہےاور وہ نئےپاکستان کےسفرمیں تحریک انصاف کےساتھ ہیں۔پولنگ ختم ہوتےہی کارکنان ملک عامر ڈوگر کے گھر کے باہر جمع ہوگئےتھے اور تحریک انصاف کے حق میں نعرے لگاتےرہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.