تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 7:34

کراچی کی زمینیں کے ایم سی کودیدیںتو ماس ٹرانزٹ کا سسٹم چلا دیں گے،فاروق ستار

جیو نیوز - کراچی.....ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ صوبوں کی انتظامی تقسیم کا معاملہ حقائق کو سننے اور بیان کرنے کا ہےلیکن بدقسمتی سے ہمارا ملک نئے صوبوں کی اہمیت سے ناواقف ہے۔کراچی میں ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹ کمیٹی کے تحت انتظامی یونٹس کی ضرورت کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔۔اس موقع پر ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شہری کو صوبوں کی تقسیم کے حوالے سے آگاہی ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے ہمارا ملک نئے صوبوں کی اہمیت سے ناواقف ہے۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ اگرکراچی کی زمینیں ہی کے ایم سی کے حوالے کردی جائیں تو ماس ٹرانزٹ کا سسٹم چلا دیں گے۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے کہا کہ انتظامی یونٹ سیاسی نہیں انتظامی طور پر بنانے چاہییں، سر ڈیسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ غیر ملکیوں کے لئے لگایا گیا تھا، ہم اپنے انتظامی یونٹس کی بات کر رہے ہیں ۔انتظامی یونٹس کی ضرورت پر دیگر ادبی شخصیات نے بھی اظہار خیال کیا اور مسئلے کی نزاکت پر روشنی ڈالی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.