17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:15
چارسدہ میں ایک زیر تعمیر مکان میں دھماکا
جیو نیوز - چارسدہ ......چارسدہ میں ایک زیر تعمیر مکان میں دھماکاہوا ہے ۔ مکان اے این پی کے سابق ضلعی جنرل سیکریٹری قاسم علی خان کا تھا۔پولیس کے مطابق دھماکا مراد آباد میں زیر تعمیر مکان میں ہوا۔جس سے مکان کو جزوی نقصان پہنچا ۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زیر تعمیر مکان اے این پی کے سابق ضلعی جنرل سیکریٹری قاسم علی خان کا تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔