17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:24
گوجرانوالہ میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا،بچی جاں بحق،4 افرادزخمی
جیو نیوز - گوجرانوالہ.......گوجرانوالہ میں گھر میں ناشتہ پکانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سےآگ لگ گئی۔جس سے ایک بچی جاں بحق اور ماں، دوبیٹیوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کےمطابق سمن آباد چنگی کے علاقے میں ایک گھر میںناشتہ بنانے کے دوران گیس ہوگئی اور گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ واقعے میں ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ماں، دوبیٹیوں سمیت 4افراد بھی جھلس کر زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیاگیاہے۔