17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:35
سی ایس پی افسرنبیہہ چوہدری کی موت کا معما حل نہ ہوسکا
جیو نیوز - لاہور.......قتل ، خود کشی یا حادثہ،لاہور میں جھلس کرہلاک ہونے والی سی ایس پی افسرنبیہہ چوہدری کی موت کا معما حل نہ ہوسکا۔ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جسم پر مزاحمت کے نشانات نہیں ۔ نبیہہ چوہدری میت کچھ دیر میں کراچی لائے جائے گی ۔ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاہور کے کمرے میں پراسرار طور پر جل کر دنیا سے رخصت ہونے والی نبیہ چودھری کی موت اب بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے جسے تفتیشی حکام حل کرنے کی تگ و دو میں لگے ہیں ۔یہ خود کشی تھی یا قتل ، یہ سوال ایک چیلنج ہے جس کے حل کےلیے تفتیش کاروں کے پاس خود کشی کے حوالے سے نبیہہ کی ڈائری میں درج مبینہ تحریر ہے جو پہلے ہی تجزیے کےلیے فرانزک لیبارٹری بھجوادی گئی ہے ۔ ایک نوجوان بھی اس تحقیقات میں مدد گار ہوسکتاہے جسے اس تحریر میں خود کشی کی وجہ قرار دیاگیا ہے ۔ تاہم اب تک اس کا کچھ پتہ نہ لگ سکا۔ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کسی قسم کی مزاحمت کے امکانات کو رد کرتی ہے ۔ دوسری جانب سی ایس افسر نبیہ کی والدہ بہن اور خود کشی سے کچھ دیرپہلے تک نبیہ کے ساتھ رہنے والے کولیگز کو ایسی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی کہ نبیہہ اپنی زندگی خود ختم کرتی ۔ کرتی ۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی مدعیت میں غالب مارکیٹ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے ۔نبیہہ کی میت لاہور سے کراچی منتقل کی جارہی ہے ، جہاں اس جواں سال خاتون کی تدفین ہوگی ۔