17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:15
سیکیورٹی فورسزنےخیبرایجنسی کی تحصیل باڑامیں آپریشن شروع کردیا
جیو نیوز - خیبرایجنسی ......سیکیورٹی فورسز نےخیبرایجنسی کی تحصیل باڑا میں آپریشن خیبر ون شروع کردیاہے۔جس میں شدت پسندوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کردیاگیاہے۔جبکہ تحصیل بھر میں نافذ کرفیو میں مزید سختی کردی گئی ہے۔خیبر ایجنسی کےپولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کے مطابق تحصیل باڑا میں "خیبر 1 " کے نام سے آپریشن کا آغاز کردیاگیاہے۔آپریشن شدت پسندوں کے خلاف کیاجارہاہے۔ جس میں بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک حصہ لے رہے ہیں۔تحصیل باڑا کے علاقے سپاہ میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں ایک ٹھکانہ بھی تباہ کردیاگیاہے۔آپریشن کے دوران تحصیل باڑا سے پشاور جانےوالی تمام سڑکیں اور کسی بھی قسم کی آمدورفت بند ہےاورسیکیورٹی فورسز وادی تیراہ سمیت شدت پسندوں کے اہم ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کررہی ہے۔حکام کاکہناہے کہ تحصیل بھر میں2009سے نافذ کرفیو میں بھی مزید سختی کردی گئی ہے جبکہ حکومتی حمایت یافتہ قبیلے قمبر خیل میں بھی کرفیو نافذ کردیاگیاہے۔