17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:45
سرگودھا میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں ،کرسیاں لگ گئیں
جیو نیوز - سرگودھا .......تحریک انصاف آج سرگودھا میں میدان سجارہی ہے۔ اسپورٹس اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔جلسے سے عمران خان خطاب کرینگے۔ملتان سانحہ کے بعد جلسہ گاہ میں انتظامات کو موثر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہےہیں۔اسپورٹس اسٹیڈ یم سرگودھا میں تحر یک انصا ف کے ہو نے والے جلسہ میں 20ہز ا ر سے زا ئد کر سیا ں لگا ئی گئی ہیں جب کہ پا نچ جنر یٹر ز اور اسٹیڈیم کے اطراف میں لا ئٹنگ کا خصو صی بند و بست کیا گیا ہے اسپورٹس اسٹیڈ یم سرگودھا 1955 میں قا ئم کیا گیا جس کے مجمو عی طو ر پر 8 دروازوں میں سے 6 دروازے عوام کے لئے مختص کئے گئے ہیں جب کہ مر کز ی دروازہ جو یو نیورسٹی آ ف سرگودھا کے عقب میں واقع ہے وہ تحر یک انصا ف کے قائد عمرا ن خا ن کے لئے مختص کیا گیا ہے جب کہ ایک دروازہ میڈ یا اور خواتین کے لئے رکھا گیا ہے جلسہ گا ہ کے اطراف میں خیر مقدمی بڑ ے بڑ ے سا ئن بورڈ آ ویز ا ں کر دئیے گئے ہیں۔15سوپولیس اہلکار جلسے کی سیکورٹی کے لئے تعینات کئے گئےہیں۔ تحر یک انصا ف کی مقامی قیا د ت جلسے کو کا میا ب بنا نے کے لئے سر توڑ کو شش میں مصر و ف ہے ۔عمرا ن خا ن کے خطاب کا وقت 5بجے مقررکیا گیا ہےاسپورٹس اسٹیڈیم کے دروازے چھوٹے ہو نے کے باعث سٹیج کے لئے کنٹینر اند ر لا نے کے لئے اسٹیڈیم کی دودیواریں توڑ دی گئی ہیں ۔انتظامیہ کے مطابق ملتان سانحہ کے بعد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موثر انتظامات کرنے کی کوشش کی گئی ہیں ۔گذشتہ رات بھی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے کارکن اورمقامی قیادت جلسہ گاہ پہنچی اوربھرپورجوش وخروش کا اظہار کیا۔