17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:5
وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
جیو نیوز - اسلام آباد....... وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کے امور پر غور کیا گیا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام سمیت وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی شرکت کی۔سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری اور دیگر سول و عسکری حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے علاقائی اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔