تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:45

ملالہ پاکستان کا روشن ترین چہرہ ہے،سیفما کے تحت تقریب

جیو نیوز - اسلام آباد........ ملالہ یوسف زئی پاکستان کا روشن ترین چہرہ ہے۔ وہ دنیا بھر کی مظلوم خواتین اور تعلیم سے دور بچوں کی آواز بن چکی ہے۔ قوم کی اس بیٹی کو نوبل امن انعام جیتنے پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔پاکستان کی بہادر بیٹی ملالہ یوسف زئی کے اعزاز میں سیفما نے اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد کی جس میں سول سوسائٹی کے ممبرز نے بھی شرکت کی۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کے مشن کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والی ہر قوت کو توڑنا ہو گا۔ اس سے پہلے ڈاکٹر عبدالسلام کو نوبیل انعام ملا تو انہیں بھی یہود و نصاریٰ کا ایجنٹ اور غدار کہا گیا۔ ملالہ کے ساتھ بھی یہی کیا جارہا ہےہمیں اس جہالت کو ختم کرنا ہوگا۔ انسانی حقوق کی رہنما فرزانہ باری کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی آج نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی ہر مظلوم عورت اور تعلیم سے دور بچوں کے لیے مشعل راہ بن چکی ہے۔ تقریب کے شرکا نے ملالہ یوسف زئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والے گروہوں کو سوائے جلن کے کچھ ہاتھ نہیں آئےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.