تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:15

کراچی:مواچھ گوٹھ میں پیپلز پارٹی کے دفتر اور کیمپ میں توڑ پھوڑ

جیو نیوز - کراچی .......کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پیپلز پارٹی کے دفتر اور کیمپ میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق مواچھ گوٹھ میں واقع پیپلز پارٹی کے دفتر اور اس کے قریب کل کے جلسے کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپ پر کئی موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے آکر توڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو زدوکوب بھی کیا اور فرار ہوگئے ۔ واقعے کے بعد پارٹی کی مقامی قیادت اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.