تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:55

لفظ مہاجر گالی ہے اسے استعمال نہ کریں ،خورشید شاہ

جیو نیوز - کراچی........قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کہتے ہیں کہ لفظ مہاجر گالی ہے، اسے استعمال نہ کریں، مہاجر وہ ہوتے ہیں جو کیمپوں میں رہیں، ہم سب کو ساتھ رکھیں گے کسی کی ہندوستان واپسی نہیں چاہتے۔کراچی میں پیپلز پارٹی کے تحت ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا جلسہ کسی کے حق یا مخالفت میں نہیں، 18 اکتوبرکے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےجلسہ کررہے ہیں۔جلسے اور بلاول بھٹو کی سیکیورٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہماری حفاظت کرے گی۔عمران خان کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے، ابھی 14 دن کا وقت ہے، عمران خان معصوم ہیں، ابھی وہ نئے نئے سیاست میں آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.