17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:36
21 نومبرکوعمران خان لاڑکانہ آرہےہیں، شاہ محمود قریشی
جیو نیوز - سرگودھا...... تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کےقافلےکارخ سندھ کی جانب موڑنےوالےہیں، پاکستان کومضبوط اورمستحکم کرنےکیلئےسندھ کا رخ کررہے ہیں،21 نومبرکوعمران خان لاڑکانہ آرہےہیں، عمران پاکستان کی سیاست کی نبض پر ہاتھ رکھنےآرہاہے۔سرگودھا میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشن نے کہا کہ کل ثابت کردیا کہ ملتان جاگ رہاہے، عمران خان قوم کو جگانے نکلے تھے،الحمدللہ قوم جاگ گئی ہے، عمران ، تم نے سر اٹھاکر جینے کا درس دیا ہے ، عمران خان کہتےتھےکہ ایک گیندسے2 وکٹیں گراکر دکھاؤں گا، ملتان میں عمران خان نے ایک بال پر دو وکٹیں گراکر دکھادیں ،کل ملتان میں نوازشریف اورزرداری کوعمران خان نےہرادیا ، قوم نےپیپلزپارٹی اورزرداری کومجبورکردیا ہے،کل کراچی میں زرداری کا جلسہ ہے،تحریک انصاف نے زرداری کے ٹولے کو بھی گونوازگو کے نعرے پر مجبورکردیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تیور بدل چکے، آج مک مکاکی سیاست نہیں چلےگی ، ہم نئےپاکستان کی بات کرتےہیں کسی نئےجغرافیہ کی بات نہیں کرتے، ملتان میں پیپلزپارٹی کےامیدوارکی ضمانت ضبط ہوئی ہے، عمران کے کنٹینر میں ایک سیاسی درس ہے، اقبال نے کہا تھا کہ مجھے وہ شاہین پیدا کرنے ہیں جو ستارے پر ڈالیں کمند، اگر سیاست کی ان سوئنگ سیکھنی ہے تو کنٹیر میں آؤ، جس نے عمران خان سے ان سوئنگ سیکھی آج وہ وسیم اکرم بن گیا۔ شاہ محمود نے کہا کہ عمران کے کنٹینر پر نظریہ ،فلسفہ اور ولولہ ہے ،کیلیفورنیا کاکینوسرگودھاکےکینوکامقابلہ نہیں کرسکتا، جو کل ملتان میں ہوا اسے گیم چینجرکہتے ہیں کل گیم چینج ہوگیا، تحریک انصاف وفاق کومضبوط اوریکجادیکھناچاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کےقافلےکارخ سندھ کی جانب موڑنےوالےہیں، پاکستان کومضبوط اورمستحکم کرنےکیلیےسندھ کا رخ کررہے ہیں،21 نومبرکوعمران خان لاڑکانہ آرہےہیں، عمران پاکستان کی سیاست کی نبض پر ہاتھ رکھنےآرہاہے، جب بلےپرمہر لگےگی تو بلےبلےہوجائے گی۔