تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:26

جمعے کو گجرات میں جلسہ کرینگے، عمران خان

جیو نیوز - سرگودھا....... چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جمعے کو گجرات میں جلسہ کرینگے،ایک ہفتے کے نوٹس پر گجرات میں جلسہ کرونگا، میاں صاحب نیا پختونخوا تو بن رہا ہے، عمران خان نے ایک بھی تھانیدار نہیں لگوایا ، جب تک رائے ونڈ سے فیصلہ نہیں ہوتا کوئی تھانیدار نہیں بنتا،پولیس کا نظام 6 باریاں لے کر بھی ٹھیک نہیں کیا، پختونخوا میں پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں۔ سرگودھا میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے سرگودھا کے شہریوں کو مبارک دیتا ہوں،کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ قوم جاگ گئی ہے، ملتان کے بعد میں نے ایک منظم جلسے کا وعدہ کیا تھا ،ایک شعوررکھنےوالی قوم اپنےآپ کو آزاد رکھ سکتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہمیری گھر کی بجلی اسلئے کاٹ دی گئی کیونکہ میں نے بل نہیں دیا تھا، پاکستانیوں کےٹیکس کا 480ارب روپیہ آئی پی پیز کو دیا، حکومت سے پوچھنا ہمارا حق ہے ، ایوان صدر نے ایک کروڑ 8 لاکھ بل دینا ہے لیکن بجلی نہیں کٹی ، میرا 30 ہزارکابل تھا جو میں اکیلا آدمی دیتا ہوں ، 384 ارب روپے بڑے طاقتور لوگوں نے بل دینا ہیں لیکن بجلی نہیں کٹی، 384 ارب روپے بجلی کی چوری ہے ، اگر بجلی کی چوری کم کردیں تو قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی۔ عمران خان نے کہا کہ میں مزدوروں،تنخواہ داروں کے لیے کھڑا ہوں ، میں محنت کشوں کیلئے کھڑا ہوں جو بل نہیں دے سکتے، اگر انصاف کیلئے کھڑے نہ ہوئےتو بجلی مہنگی ہوتی جائےگی،اگرحقوق کیلئےکھڑے نہ ہوئے تو حکمران لوٹتے رہیں گے،نندی پورپراجیکٹ 23 ارب کاتھا،نوازشریف کی حکومت میں 83 ارب روپے کاہوگیا، 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 36 روپے ٹیکس کاٹا جارہا ہے، نوازشریف اورآصف زرداری حکومت پاکستان میں کررہےہیں پیساباہر پڑا ہے،پچھلے 6 سال میں ہر پاکستانی پر 35ہزار روپے قرض تھا ، اب ہر پاکستانی پر یہ قرض 88 ہزار روپے ہوگیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری پاکستانی قوم کوبھی سکھادیں کام کیےبغیر پیساکیسےبنتا ہے، پاکستانیوں، یہ آپ کے مستقبل کی جنگ ہے،مک مکا کی سیاست کا نتیجہ ملتان میں پیپلز پارٹی کو تو مل گیا، پیپلز پارٹی کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان حکومت پاکستان میں جبکہ سرمایا کاری انگلینڈ میں کررہا ہے،ملتان میں جو ہوا وہ زرداری اور نواز شریف کے لیے بہت بڑا سبق ہے، پیپلز پارٹی کی نواز شریف کے ساتھ فرینڈلی اپوزیشن کا نتیجہ سامنے آگیا، ایک ہفتے کے نوٹس پر گجرات میں جلسہ کرونگا، میاں صاحب نیا پختونخوا تو بن رہا ہے، عمران خان نے ایک بھی تھانیدار نہیں لگوایا ، جب تک رائے ونڈ سے فیصلہ نہیں ہوتا کوئی تھانیدار نہیں بنتا،پولیس کا نظام 6 باریاں لے کر بھی ٹھیک نہیں کیا، پختونخوا میں پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں،عمران خان کا کوئی رشتہ دار پختونخوا میں کسی عہدے پر نہیں،میٹرو جو اسلام آباد میں 8 ارب کی بننی تھی 50 ارب کی بنادی، کیا میٹرو سے تعلیم اور علاج ہوتا ہے؟ کیا میٹرو سے لوگوں کو تعلیم اور انصاف ملتا ہے؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.