تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:48

جاوید ہاشمی کو لندن پلان کے باعث نقصان ہوا، طاہر القادری

جیو نیوز - فیصل آباد...... پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے جاوید ہاشمی کو لندن پلان اور دیگر الزامات کے باعث نقصان ہوا، دھرنے کا فیصلہ 19اکتوبر کےلاہور جلسہ کے بعد ہوگا۔ فیصل آباد سےاسلام آباد روانگی کے وقت میڈیا سے بات کرتے ہوئےان کا کہناتھا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں عوام کو جعلی چیک دیئے، وہاں تمام متاثرین رورہے ہیں اور سیلاب زدگان کا پیسہ کرپشن کی نذر ہوگیا۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ جس انداز میں انکی سیاسی تحریک کا آغاز ہوا ہے اب اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.