تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:51

کوئٹہ:فائرنگ کے باعث ایک شخص ہلاک دو زخمی

جیو نیوز - کوئٹہ .......کوئٹہ کے سریاب روڈ پر فائرنگ کے باعث ایک شخص ہلاک دو زخمی ہوگئے۔ ایس پی سریاب کے مطابق سریاب روڈ کوچز کے اڈہ پر نامعلوم موٹر سا ئیکل سواروں نے مقامی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مینجر ادریس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سجاد اور علی احمد شدید زخمی ہوگئےجبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کیا گیا لیکن سجاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے مزید کارروائی متعلقہ انتطامیہ کر رہی ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.