تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 4:2

عوام نے عمران خان کی سول نافرمانی کی کال مسترد کردی، خواجہ آصف

جیو نیوز - اسلام آباد......وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہےکہ پاکستانیوں نے عمران خان کی سول نافرمانی کی کال مسترد کر کے موجودہ حکومت پر اعتماد کااظہارکیا ہے ۔خواجہ آصف کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان کو سمجھنا چاہیے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر اعتماد کااظہار کیا ہے ، عمران خان کا نیاپاکستان کسی پالیسی کےبغیراس رخ پرجارہاہےجس کے بھیانک نتائج ہوں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے موجودہ حکومت پراعتماد کا اظہار کیا ہے ، نگراں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیاتھا، جس کی پاسداری موجودہ حکومت کا قومی فریضہ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.