18 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:22
نوشہرہ میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم میں 10افراد زخمی
جیو نیوز - نوشہرہ ...... نوشہرہ میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم میں 10افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کےمطابق حادثہ پبی میں جی ٹی روڈ پرعجب باغ کے قریب پیش آیا۔پشاور سے نوشہرہ جانے والی مسافر کوچ مخالف سمت سےآنےوالے ٹرک سے ٹکراگئی۔حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو پبی اور پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں تین کی حالت تشویش ناک ہے۔