18 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:32
وہاڑی:مسافر وین اور ٹرک میں تصادم،ایک شخص جاں بحق، 3زخمی
جیو نیوز - وہاڑی ......وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں مسافر وین اور ٹرک میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔پولیس کےمطابق حادثہ چنگی نمبر 5 کے قریب پیش آیا۔تیز رفتار مسافر وین اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔