18 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:13
گھارومیں نامعلوم افرا دکی اخبارات لانےوالی وین پر فائرنگ،3 زخمی
جیو نیوز - گھارو.......گھارومیں نامعلوم افرا دنےاخبارات لانےوالی وین پر فائرنگ کردی ۔جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی سےگھارواخبارات لانےوالی وین پر نامعلوم افراد نےفائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں وین میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ہیلتھ سینٹر گھارومنتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔