تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:43

اقوام متحدہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے ، مسعود خان

جیو نیوز - نیویارک.......اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی ۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی ادارہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔پاکستانی سفیر نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا ۔ مسعود خان نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کو لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے موجودہ تناظر میں مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے پُرامن حل کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر امن و سکون ضروری ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.