تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:34

پیپلزپارٹی کے آج ہونے والے جلسے کی تیاریاں عروج پر

جیو نیوز - کراچی......پیپلزپارٹی کے تحت آج ہونے والے جلسے کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی بی کا بیٹا اپنی ماں کے نامکمل سفر کو منزل تک پہنچا نے جارہے ہیں۔ کامران رضی کی رپورٹپیپلز پارٹی کی جانب سے 18 اکتوبر 2007 کو سانحہ کارساز کے شہداء کی ساتویں برسی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد کےسامنے جلسے کے سلسلے میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ جلسہ گاہ میں 14 فٹ اونچا او ر160 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ جبکہ میڈیا کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔دوسری جانب سے بلاول ہاوس میں ایک تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اس ٹرک پر سفر کا آغاز کیا جس کے ذریعے محترمہ بے نظیر بھٹو نے 18 اکتوبر 2007 کو استقبالی جلوس کی قیادت کی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاوس سے متصل ہیلی پیڈ میں ٹرک کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ شہید بے نظیر بھٹو کے سفر کو مکمل کر یں گے۔تقریب کے بعد بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے مرکزی رہ نماوں کے ساتھ ٹرک میں سوار ہو کر بلاول ہاوس سے باہر نکلے۔ اس دوران کارکنان مسلسل نعرے لگاتے رہے۔ جبکہ جیالوں کا جوش و ولولہ دیدنی تھا۔سندھ کے مختلف اضلاع سے بھی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے جلوس کراچی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ جبکہ ٹرینوں کے ذریعے بھی ہزاروں جیالے کراچی پہنچ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.