تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:34

باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید

جیو نیوز - باجوڑ ایجنسی......باجوڑ ایجنسی میں ایف سی اہل کاروں کے لئے پانی لے جانے والاٹینکر سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکراگیا۔دھماکے میں دو اہل کار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل سلارزئی کے دور افتادہ اور پہاڑی علاقہ ملاسید میں ایف سی کیلئے پانی لے جانیوالے ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا۔ دھماکے میں دو سیکورٹی اہل کار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.