تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:36

لاہور: عوامی تحریک کے جلسے کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل

جیو نیوز - لاہور ....... لاہور پولیس کی جانب سے اتوار کے روز پاکستان عوامی تحریک کے جلسے کے لئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئےہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ کے اطراف میں 3 ہزار جوان تعینات کئے جائیں گے ۔ میٹرو بس روٹ اور آزادی فلائی اوور کو عام ٹریفک کے لئے کنٹینر کھڑے کر کے بند کر دیا جائے گا۔جلسے میں 3 ایس پیز،30 ڈی ایس پیز ،اور 40 ایس ایچ اوز کے علاوہ سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے۔ جلسہ میں شرکت کے لئے جانے والے تمام افراد کو چیکنگ کے بعد جلسہ گاہ جانے کی اجازت دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.