تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:32

میں بھٹو ہوں، اب راج کریگی بینظیر، بلاول کا سوشل میڈیا پر پیغام

جیو نیوز - کراچی.........پیپلز پارٹی کے جلسوں سے پہلے پارٹی قائدین کی طرف سے سماجی ویب سائٹ پر آنےوالے پیغامات نے کارکنوں کا جوش و خروش مزید بڑھادیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنےپیغام میں کہا ہےکہ وہ بھٹو ہیں ، اب راج کرے گی بے نظیر، وزیراعظم بے نظیر جبکہ بلاول کی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ کامیابی کے لیے پرامید ہیں ، وہ ہر طرح کے مصائب سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں اور دعا گو ہیں کہ جلسہ بخیرو عافیت کامیابی سے ہمکنارہو۔ دوسری جانب آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ آج جمہوریت کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے، بے نظیر بھٹو کا مشن جاری رہے گا۔ انہوں نےکہاکہ ان کی جدو جہد ختم نہیں ہوئی، آج سب سے بڑا خطرہ وہ لوگ ہیں جو جمہوریت کے نام پر جمہوریت پر ہی حملہ آور ہورہے ہیں۔ دوسری طرف سعید غنی کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی کا اگلا جلسہ نومبر میں لاہور میں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.