18 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:32
آزادکشمیر:چیئرلفٹ کارسہ ٹوٹ گیا،6 بچے فضاء میں معلق
جیو نیوز - مظفرآباد........آزادکشمیر کے علاقے ہٹیاں میں ساون کےمقام پر دریا عبور کرتے ہوئے چیئر لفٹ کا رسہ ٹوٹ گیا ذرائع کے مطابق رسہ ٹوٹنے کے باعث چیئرلفٹ دریاکےبیچ میں رک گئی جس کی وجہ سے اس میں سوار 6بچے پھنس گئے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک گھنٹا گزرنے کے باوجود ریسکیو کارروائیاں شروع نہیں ہوسکیں۔