تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:12

بھٹو کے متوالے جھومتے گاتے باغ جناح کی طرف رواں دواں

جیو نیوز - کراچی..........کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کے لیے جیالا جنون عروج پر پہنچ گیا۔ بھٹو کے نام کے متوالے جھومتے گاتے باغ قائد کی طرف رواں دواں ہیں۔ جوانوں کے ساتھ ساتھ بوڑھے اور بوڑھیاں بھی رقص کناں ہیں۔ جیالیاں بھی میدان میں ہیں اور سب پیپلز پارٹی کے مشہور ترانے ’’دلاں تیر بجاں‘‘ پر والہانہ رقص کر رہے ہیں۔ جیالا کلچر کے آج کیا انداز رہے۔ دھرتی پاکستان کے لوگ جب خوش ہوتے ہیں تو ناچتے ہیں، ساون کی پہلی بوند پڑے، بہار کی رت آئے یا شادی بیاہ کا موسم آئے، یہ اپنے جذبات کا اظہار ناچ کر کرتے ہیں اور ان کے ناچ کا والہانہ پن اسے دنیا بھر سے ممتاز کرتا ہے۔ والہانہ خوشی کا ایسا ہی اظہار بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کے لیے نظر آیا۔ جیالوں کا ناچ پچھلے دنوں کے سیاسی جلسوں میں ہونے والے ناچ سے مختلف نظر آیا، ان ناچنے گانے، جھومنے جھامنے والوں میں غریبوں کی اکثریت تھی۔ جنون ایسا تھا کہ بوڑھی ضعیف عورتوں کی رگوں میں جمے لہو نے بھی جوش مارا اور وہ بھی ناچ اٹھیں۔ جیالا کلچر کا جنون جب عروج پر پہنچتا ہے تو رہ نما بھی عوام کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے رقص کناں نظر آتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا جیالا کلچر ہماری دھرتی کے کلچر سے عبارت ہے جس کے لوگوں کو جب بھی خوشی کا موقع ملتا ہے تو دھرتی کو اپنے پیروں کی تھاپ سے نہال کر دیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.