18 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:22
بلاول کے بیان پر سری نگر میں جشن منایاجارہاہے،چودھری عبدالمجید
جیو نیوز - کراچی......آزاد کشمیر کےوزیر اعظم چودھری عبدالمجید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹونےجوکہااس پرسری نگر میں بھی جشن منایاجارہاہے،پیپلز پارٹی کی روایت رہی ہے کہ کشمیر کاذ کےلئے اس کی جدوجہد ہر دور میںجا ری رہی۔ان کا اپنی تقریر میں کہنا ہے کہ کشمیرکومحفوظ بنانےکیلیےذوالفقاربھٹو نےمسلم امہ کومتحدکیا،بےنظیربھٹونےاو آئی سی میں کشمیریوں کونمائندگی دی،بلاول بھٹونےجوکہااس پرسری نگر میں بھی جشن منایاجارہاہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے۔