تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 2:2

بلاول بھٹو کی ایم کیو ایم پر تنقید پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت

جیو نیوز - کراچی.......ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بلاول بھٹو کی جانب سے ایم کیو ایم پر کی جانے والی تنقید پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 43 سال سے پورے ملک اور سندھ میں حکومت کررہی ہے،43 سالوںمیں پیپلز پارٹی نے سندھ کے لیے کیا کیا؟پی پی نے لاڑکانہ اور نوڈیرو کے لیے کیا کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےکراچی کوتباہی سےدوچارکیا،سندھ کےغریب ہاری آج بھی ٹوٹی جھونپڑیوں میں بھوک پیاس کی زندگی گزاررہےہیں جبکہ ایم کیو ایم نے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کرکے 5 سالوںمیں کراچی کا نقشہ بدل دیا۔رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہحکومت سندھ توکراچی کےبلدیاتی اداروں کےملازمین کوتنخواہیں دینےکیلیےتیارنہیں اورپیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی کوکتنافنڈدےرہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ الطاف حسین کی جدوجہدکانتیجہ ہےآج وڈیرانہ نظام اورموروثی سیاسی کلچرایک گالی بن گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.