19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 3:22
بلاول بچہ ہے ،اس کی باتوں کا جواب نہیں دیتا، عمران خان
جیو نیوز - اسلام آباد.......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلاول بھٹو کے خطاب پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بچہ ہے اور میں اس کی باتوں کا جواب نہیں دیتا،وہ پہلے اپنے والد سے پوچھیںکہ بیرون ملک کتنا پیسا رکھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے مزید کہا کہ بلاول بچہ ہے میں اس کی باتوں کا جواب نہیں دیتا۔